مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی اور پرچم لہرانے کی شدید مذمت، 8ممالک کا مشترکہ اعلامیہ
Web Desk
2 June 2026
مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی اور اسرائیلی پرچم لہرانے کے واقعے پر آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی تاریخی اور قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے ان اقدامات کو اشتعال انگیز قرار دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کا تاریخی اور قانونی اسٹیٹس برقرار رہنا چاہیے جبکہ مسجد اقصیٰ کا پورا احاطہ صرف مسلمانوں کی عبادت کے لیے مخصوص ہے۔
وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور کی ذمہ داری اردن کے محکمہ اوقاف کے پاس ہے اور اس میں کسی قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل سے فوری طور پر تمام اشتعال انگیز اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایسی کارروائیاں خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا رہی ہیں۔
آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مشرقی یروشلم کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
گلگت بلتستان انتخابات:پی ٹی آئی کے سوا باقی جماعتوں کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
2 June 2026
“ایل نینو”کا خطرہ : دنیا کو شدید موسم سے نمٹنے کیلئےاقدامات کرنے ہوں گے، اقوام متحدہ
2 June 2026
سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
2 June 2026
کاروباری اوقات میں توسیع: دکانیں اور بازار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت
2 June 2026
آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی، سیریز ایک ایک سے برابر
2 June 2026
اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات جاری، پاکستانی سفارت خانہ متحرک
2 June 2026
لبنان پر جارحیت، امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل قرار دے دیا
2 June 2026
معاشی ترقی کیلئے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے: وزیراعظم
2 June 2026