صدر(ن) لیگ نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
Web Desk
2 June 2026
گلگت: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک اہم اور مختصر دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، نواز شریف کا یہ دورہ ایک روزہ ہے جس کے دوران وہ خطے میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔ گلگت پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر مقامی پارٹی رہنما و کارکنان استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اکیلے گلگت نہیں پہنچے بلکہ ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور وفاقی و صوبائی وزراء کا ایک بڑا اور بااثر وفد بھی موجود ہے وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، اور رانا ثناء اللہ وفد کا حصہ ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر کے اس دورے کو گلگت بلتستان کی مقامی سیاست اور آنے والے انتخابات کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے:
“نواز شریف اپنے اس ایک روزہ قیام کے دوران گلگت بلتستان کی مقامی پارٹی قیادت، سینئر رہنماؤں اور خصوصاً گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے تمام کینڈیڈیٹس اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے۔”
ان ملاقاتوں میں انتخابی مہم کی حکمتِ عملی، ٹکٹوں کی تقسیم اور خطے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے پارٹی کے وژن پر مشاورت کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
معاشی ترقی کیلئے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے: وزیراعظم
2 June 2026
سرکاری وسائل کا استعمال تشویشناک ہے”: شازیہ مری کی گلگت بلتستان انتخابات میں وفاقی مداخلت کی شدید مذمت
2 June 2026
ووٹ ملے نہ ملے گگلت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا : نواز شریف
2 June 2026
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
2 June 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
2 June 2026
وفاقی حکومت نے ‘سول سرونٹس رولز 2026’ نافذ ، غیر ملکی شہریت چھپانے پر ملازمت ختم کرنے کی منظوری
2 June 2026
شیخ رشید کی راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع
2 June 2026
وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، پولٹری فیڈ ملز پر 4 فیصد اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار
2 June 2026