کوہستان: گلگت سے پنڈی جانے والی کار کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق
Web Desk
2 June 2026
گلگت سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر کار کو لوئر مٹہ بانڈہ چوکی کے قریب ہولناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں موجود چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق مظفر آباد، خانیوال اور ملک کے دیگر علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کی باقاعدہ شناخت کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے تاکہ ان کے لواحقین کو فوری مطلع کیا جا سکےُ۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا تھا، جنہوں نے فوری طور پر پہنچ کر لاشوں کو گاڑی سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت کار کا رجسٹریشن نمبر AFB 324 بتایا گیا ہے۔مقامی پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا یا اس کی وجہ کوئی تکنیکی خرابی تھی۔
متعلقہ عنوانات
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
19 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026
مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی
19 November 2026
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
19 November 2026
عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
19 November 2026