اسلام آباد: نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
Web Desk
2 June 2026
اسلام آباد: نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر تعمیری کام تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد جبکہ جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا خود معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے کام کے معیار اور رفتار کو مزید بڑھانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں اجلاس میں حکام کو ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور حفاظتی باؤنڈری وال کے ادھورے کام کو آئندہ 2 ماہ کے اندر ہر صورت مکمل کرنے کا ہدف (ٹاسک) دیا گیا۔اکیڈمی کے تمام کلاس رومز کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ترین آئی ٹی (IT) سہولیات سے لیس کرنے کی بھی سخت ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں اکیڈمی کی انتظامی و تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے چند دیگر اہم ترین فیصلے بھی کیے گئے نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار بجلی کے روایتی نظام سے ہٹا کر مکمل طور پر سولر انرجی (شمسی توانائی) پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکیڈمی میں پڑھائے جانے والے ایم سی ایم سی (MCMC) کورس پر دوبارہ نظرثانی کرنے کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی
19 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی
19 November 2026
جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف
19 November 2026
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق
19 November 2026
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس
19 November 2026
مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی
19 November 2026
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ
19 November 2026
عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم
19 November 2026