شانگلہ میں گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق
Web Desk
2 June 2026
شانگلہ: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق، یہ اندوہناک واقعہ شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے ‘رحیم آباد’ میں گزشتہ رات پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی سطح پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیاحکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے کی وجہ سے کمرے میں موجود 7 بچے ملبے تلے دب گئے تھے۔ امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹا کر بچوں کو نکالنے کی کوشش کی، تاہم افسوسناک طور پر 6 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ملبے تلے دبی ایک معصوم بچی کو معجزاتی طور پر بحفاظت اور زندہ نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری طور پر مشترکہ امدادی کارروائیاں شروع کر کے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا، اور اب جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مقتول بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال اور پھر ان کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے۔
متعلقہ عنوانات
معاشی ترقی کیلئے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے: وزیراعظم
2 June 2026
سرکاری وسائل کا استعمال تشویشناک ہے”: شازیہ مری کی گلگت بلتستان انتخابات میں وفاقی مداخلت کی شدید مذمت
2 June 2026
ووٹ ملے نہ ملے گگلت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا : نواز شریف
2 June 2026
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
2 June 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
2 June 2026
وفاقی حکومت نے ‘سول سرونٹس رولز 2026’ نافذ ، غیر ملکی شہریت چھپانے پر ملازمت ختم کرنے کی منظوری
2 June 2026
شیخ رشید کی راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع
2 June 2026
وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، پولٹری فیڈ ملز پر 4 فیصد اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار
2 June 2026