LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو فنڈز جاری کئے جانے کی خبروں کی تردید پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی پاکستان عالمی سطح پر امن اور استحکام کی علامت بن رہا ہے، اسحاق ڈار صدر مملکت اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران 9 محرم کے جلوس برآمد ہونا شروع، سکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل فون سروس جزوی معطل آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، میری ٹائم ٹریکر قطر و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال برازیل نے سکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 7.5 شدت کا زلزلہ، وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ، سونامی وارننگ جاری اٹلی نے ایران جنگ میں امریکہ کو مدد فراہم کرنے کا نیٹو چیف کا بیان مسترد کر دیا مارک روٹے کا بیان جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اور سنگین اعتراف ہے، ایران

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری، مزید 4 افراد جاں بحق

Web Desk

2 June 2026

بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، جہاں تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، یہ ہلاکت خیز فضائی حملہ ضلع صیدا میں واقع قصبے مروانیہ پر کیا گیا۔ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے کی جانے والی اس بمباری کے نتیجے میں کم از کم چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حملے کے فوراً بعد مقامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد اور متاثرین کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

لبنان کے دیگر جنوبی علاقوں کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیںضلع صور کے قصبے بازوریہ پر بھی اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے ایک الگ حملہ کیا گیا، جس میں تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ مروانیہ اور بازوریہ کے متاثرین اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔