LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات

امید ہے اس بار ہماری کوئی سیٹ چوری نہیں ہوگی: بلاول بھٹو

Web Desk

1 June 2026

شگر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پچھلی بار الیکشن میں ان کی 9 سیٹوں کو چوری کیا گیا تھا، تاہم انہیں امید ہے کہ اس بار ہماری کوئی بھی سیٹ چوری نہیں ہوگی۔

گلگت بلتستان کے علاقے شگر میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج بھی ہمارا سب سے اہم مطالبہ یہی ہے کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن کروائے جائیں۔ انہوں نے کارکنوں اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پولنگ اسٹیشنز سے فارم 45 اپنے ہاتھ میں لے کر واپس جانا ہے اور اس مہم میں میرا ساتھ دینا ہے، جبکہ فارم 47 کا بندوبست میں خود کروں گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے خطے کے سیاسی مستقبل اور حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور ہی یہ ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا جائز اور آئینی حق دلوانا ہے اور یہاں کے غیور عوام کو حقِ حاکمیت دینا ہے۔ جب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات اسی وقت ہوں گے جب پورے پاکستان میں جنرل الیکشن ہوتے ہیں، تو پھر صحیح معنوں میں یہاں کے عوام کا حقِ حاکمیت یقینی ہو سکے گا۔ شگر کے عوام کے پاس واپس آیا ہوں کیونکہ 3 نسلوں سے یہاں کے عوام مسلسل پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے آ رہے ہیں۔سازشیں ناکام: جو طاقتیں ہمیں سیاسی منظرنامے سے مٹانا چاہتی تھیں، یہاں کے مخلص عوام کی بدولت ان کی تمام سازشیں بری طرح ناکام ہوئیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا اور پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سب سے پہلے عوام کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی اور پسماندہ طبقوں کو حقوق دلائے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا، ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر دنیا کے سامنے مضبوطی سے کھڑا کیا اور گلگت بلتستان کے کمزور طبقوں کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ عوام نے صرف ‘روٹی، کپڑا اور مکان’ کا نعرہ ہی نہیں لگایا تھا بلکہ اس پر عملی کام کر کے بھی دکھایا تھا۔

عوام سے ایک بار پھر سیاسی ساتھ مانگتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ شگر اور گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کو کبھی مایوس نہیں کیا۔ پچھلی بار بھی یہاں میرا پُرجوش استقبال کیا گیا تھا اور میں تو اس وقت پوری پی ڈی ایم (PDM) کو ناراض کر کے آپ لوگوں کے پاس پہنچا تھا۔

انہوں نے اسلام آباد کی سوچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد والے سمجھتے ہیں کہ ہر چیز صرف ان کی ملکیت ہے، حالانکہ جو کام 90ء کی دہائی میں ہونا چاہیے تھا وہ 2015ء میں جا کر شروع کیا گیا۔ انہوں نے تھرکول منصوبے کی مثال دیتے ہوئے واضح کیا کہ تھرکول واحد منصوبہ ہے جہاں کا مکمل اختیار صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کے پاس ہے، جس کا فائدہ پہلے تھرپارکر کے غریب عوام کو ہوا، پھر سندھ کو اور اب اس سے پورا پاکستان فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر شگر کے عوام کو ان کے اپنے وسائل پر مکمل اختیار دیا جائے گا تو یہ علاقہ معاشی طور پر بے پناہ ترقی کرے گا۔