LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

Web Desk

31 May 2026

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جون کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.66 درہم سے بڑھا کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی نئی قیمت 3.83 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو مئی میں 3.55 درہم فی لیٹر تھی۔

ای پلس پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جو اب 3.76 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ یہ 3.48 درہم فی لیٹر تھی۔

دوسری جانب ڈیزل صارفین کے لیے ریلیف دیتے ہوئے اس کی قیمت 4.69 درہم سے کم کر کے 4.33 درہم فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ایندھن کی فروخت نئے نرخوں کے مطابق کی جا رہی ہے۔