LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز ایران کیساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: ترجمان وائٹ ہاؤس کے پی میں شعبۂ انصاف کیلئے اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ مختص، چیف جسٹس کا اظہار اطمینان اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقات پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت نجی بینک کی کیش وین سے ساڑھے تین کروڑ روپے کی ڈکیتی قطری وزیراعظم کا دورہ تہران، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے پر بات چیت پنجاب حکومت نے گرین سرٹیفکیٹ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا سی آئی اے سربراہ کا دورہ ماسکو روس کو نیٹو ممالک پر حملے سے باز رہنے کا انتباہ تھا، امریکی اخبار صدر مملکت کی آسٹریا روانگی، سپیکر قومی اسمبلی قائم مقام صدر مقرر محسن نقوی کا ایف آئی اے اور پاسپورٹ دفاتر کا دورہ، غفلت پر عملے کو ہٹانے کا حکم

پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں 52 ارکان کی شرکت، مخالفین کی کوششیں ناکام ہو گئیں: سہیل آفریدی

Web Desk

31 May 2026

پشاور: خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 92 میں سے 52 ارکان نے شرکت کی، جبکہ 40 ارکان اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔ اجلاس میں پارٹی کی اندرونی صورتحال، بانی چیئرمین عمران خان کی صحت اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین مسلسل ارکان اسمبلی کو توڑنے اور پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ارکان کی بھرپور شرکت نے ان تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منفی مہمات کے باوجود ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام منتخب نمائندے عمران خان کے نظریے اور قیادت پر متحد ہیں۔

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ منگل کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی صحت تشویشناک ہے اور ان کی ایک آنکھ کی بینائی شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ انہیں اپنی پسند کے ڈاکٹروں سے معائنہ کرانے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح اور انسانی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے عوام دوست بجٹ پیش کرے گی، جس میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عمران خان کے وژن کی عکاسی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران پارٹی کے اندر موجود اختلافات اور سیاسی صورتحال سے متعلق مرکزی قیادت اور علیمہ بی بی کو آگاہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔