کپل شرما شو کے کامیڈی کانٹینٹ پر بشریٰ انصاری کی تنقید
Web Desk
31 May 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھارتی کامیڈی شو “کپل شرما شو” سمیت اس نوعیت کے دیگر پروگراموں کے مواد پر سخت تنقید کی ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے شوز میں اکثر اداکار مزاح کے نام پر ٹرانسجینڈر یا خواتین کا روپ دھار کر لوگوں کو ہنسانے کی کوشش کرتے ہیں، جس پر انہیں اب شدید تحفظات ہیں۔
بشریٰ انصاری نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی صنف کا روپ دھار کر غیر سنجیدہ یا غیر مناسب انداز میں گفتگو کرنا واقعی کامیڈی کہلاتا ہے؟ ان کے مطابق اس طرز کے مواد کو بار بار دکھانا ناظرین کے ذوق پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک یا دو بار اس قسم کا مواد قابلِ برداشت ہو سکتا ہے، لیکن مسلسل اسی طرز کی کامیڈی پیش کرنا مناسب نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سینئر اداکارائیں اسکرین پر مردانہ روپ اختیار کر کے غیر سنجیدہ مزاح کریں تو کیا ناظرین اسے قبول کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
ویرات کوہلی انوشکا شرما سے پہلے کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟
4 September 2026
ہانیہ عامر نے اپنی ’جعلی ڈھولکی‘ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں
4 September 2026
پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا
4 September 2026
بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا
4 September 2026
ظلم کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کارکن ڈٹے ہوئے ہیں: سہیل آفریدی
4 September 2026
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ
4 September 2026
قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس: قانون سازی میں عدم شرکت کے پارٹی فیصلے کے باعث جی آئی ڈی سی اور گیس سرچارج بل موخر
4 September 2026
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم
4 September 2026