پیپلز پارٹی کی کرپشن اور ناقص حکمرانی اب نہیں چھپ سکتی، ایم کیو ایم کا سخت ردعمل
Web Desk
31 May 2026
ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بدترین طرز حکمرانی، بدعنوانی اور انتظامی ناکامیوں کو محض بیانات اور پریس کانفرنسوں کے ذریعے چھپایا نہیں جا سکتا۔
ترجمان ایم کیو ایم نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی اور کرپشن کے حوالے سے عوامی سطح پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں اور اب صورتحال اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ حقائق کو چرب زبانی کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ معاملات اب صرف پریس کانفرنسوں تک محدود نہیں رہے بلکہ عوام خود حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام بنیادی سہولتوں کی کمی، بدانتظامی اور مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث حکمران جماعت کی کارکردگی تنقید کی زد میں ہے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکمرانی، پالیسیوں اور انتظامی فیصلوں پر عوامی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور موجودہ حالات میں حکومت کو جوابدہی کا سامنا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام اپنے مسائل کے حل اور شفاف طرز حکمرانی کے منتظر ہیں اور سیاسی بیانات کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما شو کے کامیڈی کانٹینٹ پر بشریٰ انصاری کی تنقید
31 May 2026
کراچی سمیت سندھ میں پانی بحران مزید سنگین ہوگا، ارسا کا رویہ آبی معاہدے کے منافی ہے: شرجیل میمن
31 May 2026
پارٹی کے اندر اور باہر سے سازشیں ہورہی ہیں ، عمران خان کی حکومت نہیں گر سکتی: سہیل آفریدی
31 May 2026
پروٹیکٹڈ صارفین کی بجلی سبسڈی برقرار رہے گی، خاتمے کی خبریں بے بنیاد ہیں: اویس لغاری
31 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ منسوخ کردیا
31 May 2026
پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کو غیر قانونی معاملات میں رکاوٹ پر ہٹایا: فاروق ستار
31 May 2026
آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کا مطالبہ
31 May 2026
حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، لاہور کے لیے پہلی پرواز 159 حجاج کو لے کر پہنچ گئی
31 May 2026