امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ منسوخ کردیا
Web Desk
31 May 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والا کانسرٹ اچانک منسوخ کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گلوکار بہت زیادہ معاوضہ طلب کرتے ہیں جبکہ ان کی موسیقی بیزار کن ہے اور یہ فنکار شکایات کے لیے کچھ نہیں کرتے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ کانسرٹ کی جگہ اب “میک امریکا گریٹ اگین” ریلی منعقد کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے نان پرافٹ گروپ فریڈم 250 کی جانب سے 16 روزہ جشن کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت نیشنل مال پر کانسرٹ ہونا تھا، تاہم متعدد گلوکاروں نے حالیہ دنوں میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اب کانسرٹ کی بجائے 24 جون کو صدر ٹرمپ ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کو غیر قانونی معاملات میں رکاوٹ پر ہٹایا: فاروق ستار
31 May 2026
آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کا مطالبہ
31 May 2026
حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، لاہور کے لیے پہلی پرواز 159 حجاج کو لے کر پہنچ گئی
31 May 2026
گلگت بلتستان انتخابات، پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے
31 May 2026
پہلا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا
30 May 2026
نیویارک حراستی مرکز کے باہر مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، آنسو گیس کا استعمال
30 May 2026
امریکا: میساچوسٹس کے تعلیمی اداروں میں ریچھ داخل، طلبہ کلاس رومز تک محدود رہے
30 May 2026
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 1000میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی
30 May 2026