حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، لاہور کے لیے پہلی پرواز 159 حجاج کو لے کر پہنچ گئی
Web Desk
31 May 2026
لاہور: پی آئی اے نے بعد از حج آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
لاہور کے لیے پہلی حج پرواز جدہ سے حجاج کرام کو لے کر پہنچ گئی۔ پرواز پی کے 732 کے ذریعے 159 حجاج کرام کو لاہور ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے افسران نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔
ترجمان کے مطابق بعد از حج آپریشن 30 جون تک جاری رہے گا جس کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے مختلف شہروں کے لیے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ شامل ہیں۔
پی آئی اے اس آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 213 پروازیں چلائے گی جن کے ذریعے 53 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔
حکام کے مطابق حجاج کرام کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ آپریشن کی نگرانی سی ای او خود کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
29 August 2026
علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں
29 August 2026
عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ
29 August 2026
محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت
29 August 2026
پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز
29 August 2026
سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی
29 August 2026
نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ
29 August 2026
ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ
29 August 2026