LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا

گلگت بلتستان انتخابات، پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

Web Desk

31 May 2026

لاہور: گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں پنجاب پولیس نے پانچ ہزار سے زائد اہلکاروں کو انتخابی ڈیوٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس کی نفری چار جون کو گلگت بلتستان روانہ ہوگی، جہاں اہلکار انتخابی عمل کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے فرائض انجام دیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھیجی جانے والی نفری میں ریزرو پولیس سے ایک ہزار پانچ سو، پنجاب کانسٹیبلری سے ایک ہزار دو سو بیالیس جبکہ پنجاب ہائی وے پولیس سے ایک ہزار نو سو اٹھاون اہلکار شامل ہوں گے۔

پولیس کے مطابق لاہور پولیس کے تین سو اہلکار بھی گلگت بلتستان جانے والی نفری کا حصہ ہوں گے۔ انتخابی عمل کے دوران سکیورٹی کے جامع انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے۔