LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا

وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب ورکرز کیلئے 10ہزار فی کس انعام کا اعلان کیا ہے: مریم اورنگزیب

Web Desk

30 May 2026

لاہور: سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات پر ‘ستھرا پنجاب’ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید گرمی میں گراؤنڈ پر فرض شناسی نبھانے والے تمام ورکرز کے لیے 10،10 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے عید آپریشن کے دوران تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس گرینڈ آپریشن کی نگرانی خود وزیراعلیٰ مریم نواز کر رہی تھیں اور جب قیادت خود متحرک ہو تو ایسے ہی شاندار نتائج سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے دنوں میں صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے 41 ہزار سے زائد شہریوں نے ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جن کی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا، جبکہ ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

سینئر وزیر نے مستقبل کی حکمتِ عملی اور مریم نواز کی صحت کے حوالے سے بھی اہم تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دوران کیٹل مارکیٹس کی نگرانی اور وہاں صفائی کو یقینی بنایا گیا، اور اب حکومت نے ممکنہ مون سون اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جس کی تفصیلی بریفنگ وہ آئندہ چند دنوں میں دیں گی۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر مریم اورنگزیب نے سیاسی مخالفین اور افواہوں کو رد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اللہ کا شکر ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی سرجری شریف میڈیکل سٹی میں کامیاب رہی ہے، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں اور علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں