عمان برتاؤ ٹھیک کرے ورنہ تباہ کر دیں گے، ٹرمپ کی اتحادی ملک کو دھمکی
Web Desk
28 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی اتحادی ملک عمان کو انتہائی سخت الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح نارمل برتاؤ کرنا ہوگا، ورنہ اسے تباہ کر دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے یہ کڑے تیور آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کے اسٹریٹجک معاملے پر عمان کی جانب سے ایران کا ساتھ دینے کے ردِعمل میں دکھائے ہیں۔
اپنے تازہ ترین بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز پر عمان کا ایران کی طرف جھکاؤ امریکہ کے لیے ناقابلِ قبول ہے اور اس پر انتہائی سخت ترین ردِعمل دیا جا سکتا ہے۔
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ ڈیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا:
-
معاہدے کے لیے بے تابی: ایران اس وقت نئی ڈیل یا معاہدے کے لیے شدید بے تاب ہے، تاہم ابھی تک کوئی فائنل ڈیل طے نہیں پا سکی ہے۔
-
ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی: ایران کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، اس کے پاس اس کے علاوہ اب دوسرا کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔
-
حتمی وارننگ: اب یا تو ایران کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ ہوگا، یا پھر ہمیں (فوجی کارروائی کا) اپنا کام مکمل کرنا ہوگا۔
بحران کے دوران سفارتی پسِ چلو کا ذکر کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتہائی سنسنی خیز انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ ایران کے ساتھ وہی کچھ کرنے والا تھا جو اس نے وینزویلا میں کیا، لیکن عین وقت پر یہ کارروائی پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی مداخلت پر روکی گئی۔
صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایران کے خلاف سخت فوجی ایکشن پاکستان کی خصوصی درخواست پر مؤخر کیا۔ اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے انہیں دنیا کی “عظیم شخصیات” قرار دیا۔
مبصرین کے مطابق، صدر ٹرمپ کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی کو کم کرنے اور خطے کو ایک بڑی جنگ سے بچانے کے لیے اسلام آباد کا سفارتی کردار اس وقت عالمی سطح پر کس قدر اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
28 August 2026
پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر
28 August 2026
مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج
28 August 2026
دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل
28 August 2026
آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج
28 August 2026
برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری
28 August 2026
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
28 August 2026
نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 390 ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ
28 August 2026