LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ

Web Desk

24 May 2026

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے جس کے بعد صارفین ایک دوسرے سے فون نمبر شیئر کیے بغیر رابطہ کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت ہر صارف اپنا منفرد یوزر نیم بنا سکے گا، بالکل انسٹاگرام کی طرز پر، اور جب کوئی صارف کسی سے رابطہ کرے گا تو سامنے فون نمبر کی بجائے صرف یوزر نیم ظاہر ہوگا۔

یہ فیچر اختیاری ہوگا، یعنی صارفین چاہیں تو واٹس ایپ کو پہلے کی طرح فون نمبر کے ساتھ بھی استعمال کر سکیں گے۔ تاہم اس نئے سسٹم میں ہر اکاؤنٹ کو ایک یوزر نیم بنانے کی اجازت ہوگی جو چیٹس اور اکاؤنٹ سیٹنگز کو متاثر نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق فون نمبر اکاؤنٹ سے منسلک رہے گا لیکن اسے صرف لاگ ان اور ریکوری کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ دیگر صارفین کو یہ نظر نہیں آئے گا۔

فیچر کے تحت صارف کو سیٹنگز میں جا کر پروفائل سیکشن سے یوزر نیم منتخب کرنا ہوگا، اور یہ یوزر نیم 3 سے 35 حروف پر مشتمل ہو سکے گا۔

یہ فیچر اس وقت محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے جون 2026 میں بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔