LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران امریکا جنگ کو ’الوداع‘ کا اشارہ، اے آئی تصویر اور پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

Web Desk

24 May 2026

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک ایرانی بحریہ کے جہاز کو امریکی ڈرون کے ذریعے تباہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے “اڈیوس” کا لفظ لکھا، جس کے معنی الوداع یا بائے بائے لیے جاتے ہیں، جس کے بعد سیاسی اور سفارتی حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا یہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی یا جنگ کے خاتمے کا اشارہ ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امن کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت طے پا گئی ہے۔

مزید یہ بھی کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اس اہم پیش رفت کی تصدیق کی تھی کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا، جو عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔

اگرچہ اس پوسٹ کی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر اسے ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے یا “جنگ کو الوداع” دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔