LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

Web Desk

18 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر ایران پر  طے شدہ فوجی حملے کو مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی کہ ایران پر مجوزہ فوجی کارروائی کو روکا جائے۔

ان کے مطابق اس وقت ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور خلیجی رہنماؤں کی رائے ہے کہ ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جو نہ صرف امریکا بلکہ خطے اور عالمی سطح پر بھی قابلِ قبول ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ممکنہ معاہدے کا بنیادی مقصد ایران کو کسی بھی قسم کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور امریکی فوج کو ہدایت دی ہے کہ فی الحال حملہ مؤخر کیا جائے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا کسی بھی وقت ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔