LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام

ایلون مسک اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ ہار گئے، امریکی جیوری کا فیصلہ

Web Desk

18 May 2026

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اوپن اے آئی کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ ہار گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی جیوری نے پیر کے روز فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ایلون مسک کا مقدمہ قانونی طور پر درست نہیں تھا اور اوپن اے آئی کو اس بات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کہ اس نے انسانیت کی بہتری کے اپنے ابتدائی مشن سے انحراف کیا۔

جیوری نے متفقہ طور پر کہا کہ مقدمہ دائر کرنے میں تاخیر کی گئی تھی جس کے باعث یہ قابل سماعت نہیں رہا۔

مقدمے کی سماعت اٹھائیس اپریل کو شروع ہوئی تھی اور گیارہ روز تک جاری رہی۔ یہ کیس مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا تھا کیونکہ اس میں یہ سوال زیر بحث تھا کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کے فوائد پر کس کا حق ہے۔

سماعت کے دوران ایلون مسک اور اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

ایلون مسک نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اوپن اے آئی نے سرمایہ کاروں کے مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے غیر منافع بخش مشن کو نظرانداز کیا ہے اور مصنوعی ذہانت کی حفاظت کو بھی اہمیت نہیں دی گئی۔

اوپن اے آئی کی جانب سے کہا گیا کہ اصل میں ایلون مسک خود مالی مفادات کے تحت کام کر رہے تھے اور انہوں نے مقدمہ دیر سے دائر کیا۔

اوپن اے آئی کے وکیل ولیم ساویٹ نے کہا کہ ایلون مسک بعض شعبوں میں کامیاب ہیں لیکن مصنوعی ذہانت کے میدان میں ان کا دعویٰ کمزور ہے۔