LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف

امریکا کے شہر سین ڈیاگو کی مسجد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

Web Desk

18 May 2026

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں ایک مسجد کے اندر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے اور علاقے کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے۔

سین ڈیاگو کے میئر ٹوڈ گلوریا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلامک سینٹر کے اطراف جانے سے گریز کریں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ مسجد علاقے کا سب سے بڑا اسلامی مرکز ہے جہاں پانچ وقت کی نمازوں کے علاوہ مذہبی تقریبات، سیمینار اور دیگر اجتماعات بھی منعقد ہوتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہوا تھا یا نہیں، جبکہ زخمیوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔