ایران سے جنگ بندی کا ارادہ نہیں تھا، پاکستان کی درخواست پرفیصلہ کیا، ٹرمپ
Web Desk
15 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کاایران کے ساتھ جنگ بندی کا ارادہ نہیں تھا۔۔یہ فیصلہ دیگر ممالک خصوصاً پاکستان کی درخواست پر کیا تھا۔
امریکی صدر نے چین کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ امریکا مستقبل میں ایران پر دوبارہ حملے بھی کرسکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا نے ایران کی فوجی صلاحیت کو تقریباً تباہ کر دیا ہے تاہم ایک ماہ کی جنگ بندی کے بعد وہ کچھ کھڑے ہوئے ہوں گے تو اب شاید ہمیں دوبارہ جا کر تھوڑا بہت ‘کلیئر اپ ورک’ کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر ایران کے ساتھ جنگ بندی کا حامی نہیں تھا لیکن دیگر ممالک بالخصوص پاکستان کی اپیل پر امریکا نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
دوسری جانب ایران نے امریکی بیانات کو ’’نفسیاتی حربے‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی دفاعی طاقت برقرار ہے۔ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
7 July 2026
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026
اقوام متحدہ کا انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کے حماس کے فیصلے کا خیر مقدم
7 July 2026