LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا

ایران کا جوہری پروگرام 20سال کےلیے معطل کرنے پر اعتراض نہیں، امریکی صدر

Web Desk

15 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں  ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، ایرانی تیل خریدنے والی چینی کمپنیوں پر عائد پابندیاں اٹھانے سے متعلق فیصلہ کروں گا، ایران کے معاملے پر چینی صدر کے ساتھ مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہےچینی صدر شی جن پنگ نے انہیں واضح طورپر کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

اپنے طیارے ائیر فورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے 200 بوئنگ طیارے خریدنے پر اتفاق کیا ہے، ممکنہ طور پر یہ تعداد 750 تک جاسکتی ہے اسی طرح  چین  اربوں ڈالر کی سویابین خریدنے جارہا ہے جس سے امریکی کسان بہت خوش ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ آبنائے ہرمز کھولنے کے خواہاں ہیں، چین کے مفاد میں ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے کیونکہ اس کی 40 فیصد تجارت وہاں سے گزرتی ہے، چینی صدر شی جن پنگ نے مجھ سے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان سے متعلق چین کو کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی مجھے نہیں لگتا اس حوالے سے کوئی تنازع ہوگا، تائیوان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی باقی عسکری صلاحیتوں سے متعلق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ سنگین غداری ہے، ایران کے 80 فیصد میزائل نظام محفوظ رہنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ایران سے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران کے موصولہ جواب کا پہلا جملہ مجھے پسند نہیں آیا اس لیے میں نے اسے مسترد کردیا، ہم صرف دو دن میں ایران کے پاور پلانٹس ختم کرسکتے ہیں، ایران کا جوہری مواد چین یا امریکا منتقل کیا جاسکتا ہے، اگر میں اوباما کا جوہری معاہدہ معطل نہ کرتا تو ایران جوہری ہتھیار بناچکا ہوتا۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستانی قیادت کی ایک بار پھر تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں۔