LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنکی کے 869 موبائل نمبرز، افریقی شہری بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں: ایڈیشنل آئی جی سندھ امریکہ سنجیدگی دکھائے، جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں: عراقچی بشریٰ بی بی، عمران خان دونوں کو بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ ٹرمپ کے بعد روسی صدر کا بھی چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ایران کے خلاف فوجی راستہ مکمل ناکام، عزت دیں، عزت لیں: عباس عراقچی امریکی ناکا بندی سے کیوبا میں پٹرول ختم، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو دلائل دینے کیلئے مہلت چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین دسمبر 2026 تک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ عمان کے قریب مشتبہ ڈرون حملہ، بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز سمندر میں ڈوب گیا پاکستان ویمن کی زمبابوے کے خلاف کامیابی، دوسرے میچ میں 67 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی پانڈا بانڈ کا اجرا پاکستان کیلئے تاریخی کامیابی، عالمی سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، محمد اورنگزیب

دورہ چین: جاسوسی کے خدشات،  امریکی حکام ذاتی موبائل فون اور کمپیوٹر ساتھ نہیں لائے

Web Desk

14 May 2026

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران امریکی وفد کے ارکان سخت سائبر سکیورٹی خدشات میں مبتلا دکھائی دیے، کئی اعلیٰ حکام اپنے ذاتی موبائل فون اور کمپیوٹر ساتھ لے کر ہی نہیں گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے ہمراہ چین جانے والے اعلیٰ سطح کے وفد کو خدشہ تھا کہ چینی سکیورٹی نظام ان کے ذاتی آلات تک رسائی حاصل کرکے حساس معلومات حاصل کرسکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعض امریکی حکام محدود سہولیات والے خصوصی فون استعمال کرنے پر مجبور ہوئے، تاہم ان فونز کو چارج کرتے وقت بھی شدید احتیاط برتی گئی کیونکہ انہیں خطرہ تھا کہ کہیں آلات میں خفیہ سافٹ ویئر یا ڈیٹا چوری کا نظام نصب نہ کردیا جائے۔

ذرائع کے مطابق امریکی وفد میں شامل کاروباری شخصیات اور بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی سخت حفاظتی اقدامات اپنائے۔ کھربوں ڈالر مالیت رکھنے والی معروف امریکی کمپنیوں Apple، Boeing اور BlackRock کے نمائندے بھی چین میں ڈیجیٹل سکیورٹی کے معاملے پر غیرمعمولی محتاط رہے۔