LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

چینی صدر کے ساتھ گفتگو بہت اچھی رہی: ٹرمپ

Web Desk

14 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ میں اپنے قیام کے دوران چین کے تاریخی اور سیاحتی مرکز ‘ٹیمپل آف ہیون’ (Temple of Heaven) کا دورہ کیا، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ غیر رسمی اور دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ چینی صدر کے ساتھ ان کی گفتگو بہت اچھی رہی اور یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔

ٹیمپل آف ہیون، جو منگ اور چنگ سلطنتوں کے دور میں شہنشاہوں کی عبادت اور اچھی فصل کی دعاؤں کا مرکز رہا ہے، کی خوبصورتی سے صدر ٹرمپ کافی متاثر نظر آئے۔ انہوں نے چینی صدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ناقابلِ یقین حد تک زبردست جگہ ہے، چین بہت خوبصورت ہے”۔ دونوں رہنماؤں نے کمپلیکس کے مرکزی ہال کے سامنے تصاویر بھی بنوائیں۔

میڈیا نمائندوں کی جانب سے تائیوان کے حساس معاملے پر سوالات کیے گئے کہ کیا مذاکرات میں اس پر بات ہوئی، تاہم دونوں رہنماؤں نے کوئی جواب نہیں دیا اور مندر کی جانب بڑھ گئے۔ جب ایک رپورٹر نے مذاکرات کے نتائج کے بارے میں پوچھا تو صدر ٹرمپ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ “انتظار کریں”۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور باہمی احترام کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔