امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورۂ چین کا اعلان کردیا
Web Desk
10 May 2026
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچیں گے جہاں ان کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران امریکا اور چین کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون سے متعلق اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری بورڈ پر کام کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے تاکہ باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔
اعلامیے کے مطابق ایرو اسپیس، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ امریکا اور چین کے تعلقات میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے جبکہ عالمی معیشت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026