جنوبی کوریا میں دنیا کے پہلے روبوٹ راہب کی رونمائی، بدھ مت کی مذہبی تقریب میں شرکت
Web Desk
10 May 2026
جنوبی کوریا میں بدھ مت کے تہوار سے قبل دنیا کے پہلے روبوٹ راہب کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت سیول کے جوگیسا مندر میں منعقدہ تقریب کے دوران 130 سینٹی میٹر قد والے انسانی شکل کے روبوٹ نے راہبوں کے ہمراہ عبادت میں حصہ لیا۔ روبوٹ نے روایتی بدھ مت لباس اور مذہبی چادر پہن رکھی تھی جبکہ اس نے ہاتھ جوڑ کر دعائیہ انداز بھی اختیار کیا۔
یہ روبوٹ چینی روبوٹکس کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اسے ’’گابی‘‘ کا مذہبی نام دیا گیا۔ بدھ مت کی جوگی آرڈر کی جانب سے بدھ کے یوم پیدائش کی تقریبات کے سلسلے میں خصوصی رسم کے دوران روبوٹ کو یہ نام عطا کیا گیا۔
تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور مذہبی روایات کے امتزاج کا مقصد نوجوان نسل کو روحانی سرگرمیوں سے جوڑنا ہے۔
یہ منفرد منظر دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شہری مندر پہنچے جبکہ روبوٹ راہب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت
31 August 2026
پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی
31 August 2026
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
31 August 2026
وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال
31 August 2026
روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان
31 August 2026
روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو
31 August 2026
بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے
31 August 2026
ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ
31 August 2026