امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
Web Desk
9 May 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے برطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے برطانوی موقف کو دہرایا گیا کہ برطانیہ ان حملوں میں براہِ راست شریک نہیں تھا، تاہم برطانیہ نے دفاعی مقاصد کے تحت امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
رابطے کے دوران آبنائے ہرمز کی بندش اور اس کے نتیجے میں عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو درپیش خطرات پر بھی گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اس اہم بحری گزرگاہ کی بندش کے بعد برطانیہ اور فرانس اسے دوبارہ کھلوانے کے لیے سفارتی سطح پر متحرک ہیں تاکہ عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت
31 August 2026
پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی
31 August 2026