امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا
Web Desk
8 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی طے پانے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 9، 10 اور 11 مئی کو جنگ بندی برقرار رہے گی۔ ان دنوں دونوں ممالک میں یومِ فتح کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ دن دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کی کامیابی کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس میں روس اور یوکرین ایک ساتھ شامل تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک، ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی یہ درخواست انہوں نے خود کی تھی، جس پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتفاق کیا۔
ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت روس اور یوکرین کے درمیان جاری طویل جنگ کے خاتمے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کے حل کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور حالات بتدریج بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026