امریکی تجاویز پر ایرانی جواب کا انتظارہے، امیدہے مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا، مارک روبیو
Web Desk
8 May 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر اب تک جواب موصول نہیں ہوا، تاہم واشنگٹن کو توقع ہے کہ آج ایران کا ردعمل سامنے آجائے گا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک ایران کو جوہری ہتھیاروں سے لیس نہیں دیکھنا چاہتا، امریکا کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا اور امید ہے کہ تہران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی نیوی نے ایران جانے والے 70 ٹینکرز کا راستہ روک رکھا ہے، ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے، لیکن بین الاقوامی سمندری راستوں پر کسی ایک ملک کا کنٹرول قبول نہیں کیا جا سکتا۔
امریکی وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ گزشتہ رات ایران پر کیے گئے حملے آپریشن ’ایپک فیوری‘ کا حصہ نہیں تھے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا پر میزائل فائر کیے گئے تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
لبنان کی صورتحال پر مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا حزب اللہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا اور اس کی توجہ صرف لبنانی حکومت پر مرکوز ہے۔
چین اور تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امید ہے تائیوان کے معاملے پر امریکی صدر کے ممکنہ دورۂ چین کے دوران بات چیت ہو سکتی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا روس یوکرین جنگ بندی میں ثالثی کیلئے تیار ہے اور واشنگٹن دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت چاہتا ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی کے حوالے سے کوئی عملی پیشرفت نہ ہوئی تو امریکا وقت ضائع نہیں کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
برطانوی لوکل کونسل انتخابات میں حکمران جماعت کی بدترین کارکردگی، وزیراعظم کامستعفی ہونے سے انکار
8 May 2026
آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردی پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی لگادی
8 May 2026
ناکہ بندی کے دوران 70سےزائد آئل ٹینکرزکوایرانی بندرگاہوں پرجانے روکاگیا، امریکی سینٹرل کمانڈ
8 May 2026
مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد پرتشدد واقعات، 4افرادہلاک
8 May 2026
معاملات سفارتی طریقے سے حل ہونے لگتے ہیں توامریکا فوجی مہم جوئی شروع کردیتاہے، ایرانی وزیرخارجہ
8 May 2026
سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ 2026؛ تاریخ کا سب سے بڑا پاکستانی وفد امریکہ پہنچ گیا
8 May 2026
پاکستانیوں کی یو اے ای سے بے دخلی کی خبریں من گھڑت ہیں؛ وزارتِ داخلہ کی وضاحت
8 May 2026
نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم کی شرکت
8 May 2026