پاکستان کے ذریعے امریکا کوبھیجی گئی نئی ایرانی تجاویز کی تفصیلات
Web Desk
3 May 2026
ایران کی جانب سے پیش کیے گئے امن منصوبے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران نے 30 دن کے اندر جنگ بندی کو مکمل امن میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے پیش کیا گیا منصوبہ 3 مراحل پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد خطے میں کشیدگی کا خاتمہ اور مستقل امن کا قیام ہے۔
منصوبے میں عدم جارحیت کا عہد شامل ہے جس میں اسرائیل کو بھی شامل کرنے کی بات کی گئی ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ جنگ کا امکان ختم کیا جا سکے۔
منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں آبنائے ہرمز کو بتدریج کھولنے اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے جبکہ سمندر سے بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام ایران خود کرے گا۔
دوسرے مرحلے میں ایران کو 3.6 فیصد تک یورینیم افزودگی بحال کرنے کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی ایران اور اس کے اتحادیوں پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی جبکہ ایران کی جانب سے بھی حملے نہ کرنے کی شرط شامل ہے۔
منصوبے میں ایران کے جوہری ڈھانچے کو ختم کرنے یا تنصیبات کو تباہ کرنے کی تجویز کو مسترد کیا گیا ہے جبکہ پابندیوں میں نرمی کے تحت منجمد فنڈز کی مرحلہ وار بحالی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر
5 June 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
5 June 2026
گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی
5 June 2026
امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار
5 June 2026
حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار
5 June 2026
نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب
5 June 2026
اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز
5 June 2026
پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا
5 June 2026