ایران سے تیل خریداری، چین نے 5 کمپنیوں پرعائد امریکی پابندیاں مسترد کردیں
Web Desk
3 May 2026
چین کی وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ایران سے سستے داموں پیٹرول خریدنے پر 5 کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کی تعمیل نہیں کریں گے۔
بیان میں امریکی پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ یہ پابندیاں چینی کمپنیوں کو دیگر ممالک کے ساتھ معمول کی اقتصادی، تجارتی اور متعلقہ سرگرمیاں انجام دینے سے غیر منصفانہ طور پر روکتی یا محدود کرتی ہیں۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق ایران سے تیل خریدنے کے الزام میں چینی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی حکومت ہمیشہ ان یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتی آئی ہے جو اقوامِ متحدہ کی منظوری کے بغیر اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر نہیں لگائی جاتیں۔
امریکی پابندیوں کی شکار 5 چینی کمپنیوں میں سے 3 صوبہ شینڈونگ میں اور دو دیگر صوبوں میں ہیں جن میں ہینگلی پیٹروکیمیکل ریفائنری اور ہیبے ژنہائی کیمیکل گروپ شامل ہیں۔
چین چھوٹی اور آزاد ریفائنریوں کے ذریعے ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے۔ یہ ریفائنریاں کم قیمت پر فروخت ہونے والے ایرانی خام تیل پر انحصار کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر
5 June 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
5 June 2026
گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی
5 June 2026
امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار
5 June 2026
حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار
5 June 2026
نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب
5 June 2026
اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز
5 June 2026
پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا
5 June 2026