LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے امریکا سے جنگ بندی مذاکرات کےلیےنئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس؛ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی وفاق نے خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا ہوا، اب مزید نہیں چلے گا: سہیل آفریدی قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، ون کانسٹیٹوشن ایونیو کو لیز پر لینے والی کمپنی نے قوانین توڑے ، طلال چوہدری یوم مزدور کو تقریبات، خبروں کا سلسلہ بنا کر ختم کر دیا جاتا: حافظ نعیم ملک سے لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ؛ ایل این جی موصول ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معمول پر آگئی، اویس لغاری احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ؛ ملک ریاض اور ان کے بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط پاکستان جنوبی کوریا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق پاک ایران فضائی سفر 60 دن بعد بحال، تہران اسلام آباد کی پروازیں شروع وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکا کا تیل کمپنیوں کو مزید 92.5 ملین بیرل خام تیل فراہم کرنے کا اعلان صدر مملکت اور وزیراعظم کی محنت کشوں کے وقار و تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جارہا ہے

ہفتہ وار مہنگائی کی لہر برقرار؛ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے اشیاء ضروریہ کو مہنگا کر دیا

Web Desk

1 May 2026

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری، اپریل کے آخری ہفتے بھی مہنگائی کی شرح صفراعشاریہ چھ دو فیصد بڑھ گئی ۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح چودہ اعشاریہ پانچ دو فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔۔ایک ہفتے میں چودہ اشیاء ضروریہ مہنگی،تیرہ کی قیمتیں کم ہوئیں۔۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔۔ایک ہفتے میں ڈیزل تقریباً 8 فیصد پیٹرول 7اعشاریہ ایک آٹھ فیصد تک مہنگا ہوا۔گزشتہ ہفتے میں گندم کا آٹا 4اعشاریہ سات چار فیصد،آلو 1اعشاریہ تین نو فیصد تک مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں بریڈ صفر اعشاریہ سات پانچ فیصد،دال مونگ صفراعشاریہ چھ ، چھ فیصد ،مٹن صفراعشاریہ چار پانچ ،بیف صفر اعشاریہ تین نو فیصد جبکہ کیلے صفراعشاریہ تین سات فیصد تک مہنگے ہوئے۔۔تازہ دودھ،دہی اور سگریٹس بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 17اعشاریہ ایک سات فیصد اور چکن 6 فیصد تک سستا ہوا،گزشتہ ہفتے لہسن دواعشاریہ تین آٹھ فیصد،دال ماش صفراعشاریہ نو آٹھ فیصد تک سستی ہوئی۔۔ایک ہفتے میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں صفراعشاریہ آٹھ صفر فیصد کی کمی ہوئی،چاول ،انڈے اور دال مسور بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔۔خشک دودھ،گڑ،نمک سمیت 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔۔