LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایران، لبنان اور عراق کے سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ امریکی ایوانِ نمائندگان سے ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ بل منظور، شٹ ڈاؤن کے خاتمے کی راہ ہموار پاکستانی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز عبور کر گیا پیٹرول 6 روپے 51 پیسےمہنگا، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد، سپلائی بلا تعطل جاری رہے گی: اوگرا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے  750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے  زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ امریکانے حملے کیے توجواب طویل اوردردناک ہوگا، پاسداران انقلاب موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت

صدر ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ

Web Desk

30 April 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں جنگ بندی کے خاتمے اور ممکنہ طور پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے جنگ بندی کے مستقبل سے متعلق سوال پر کہا کہ انہیں اس کی فوری ضرورت محسوس نہیں ہوتی، تاہم حالات کے مطابق ایسا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی پہلے ہی شروع کر دینی چاہیے تھی۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی نوے فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دی ہیں اور عائد پابندیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں، جس کے باعث ایران کی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایران کسی معاہدے کے لیے بے تاب ہے۔

انہوں نے ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کو بھی ایک بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ واضح نہیں کہ وہاں اصل قیادت کس کے پاس ہے۔