ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے
Web Desk
30 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے نئے منصوبوں پرآج بریفنگ دی جائے گی۔امریکی نیوز ویب سائٹ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاہےکہ سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر صدر کو ان منصوبوں سے آگاہ کریں گے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ یا تو مذاکرات میں تعطل ختم کرنے یا جنگ کے خاتمے سے قبل فیصلہ کن کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں ممکنہ طور پر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ ایران کو جوہری معاملے پر زیادہ لچک کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اور منصوبہ بھی زیر غور ہے جس میں آبنائے ہرمز کے کچھ حصے پر کنٹرول حاصل کر کے اسے تجارتی جہازرانی کے لیے دوبارہ کھولا جائے گا اور اس میں زمینی افواج کا استعمال بھی شامل ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک آپشن یہ بھی ہے کہ اسپیشل فورسز کے ذریعے ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ بنانے کی کارروائی کی جائے جس پر ماضی میں بھی غور کیا جا چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر
7 July 2026
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026