برلن عجائب گھر میں مشہور شخصیات کے چہروں والے روبوٹ کی انوکھی نمائش
Web Desk
29 April 2026
برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن کے معروف عجائب گھر میں امریکی فنکار بیپل کی منفرد نمائش نے شہریوں اور سیاحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
نمائش میں ایسے روبوٹ کتوں کو پیش کیا گیا ہے جن کے سروں پر دنیا کی مشہور شخصیات سے مشابہ نہایت حقیقی چہرے نصب کیے گئے ہیں۔ ان شخصیات میں ایلون مسک، مارک زکربرگ، جیف بیزوس، اینڈی وارہول اور پابلو پکاسو شامل ہیں۔
یہ روبوٹ عجائب گھر کے اندر گھومتے پھرتے ہیں اور اپنے اندر نصب کیمروں کے ذریعے اردگرد کے مناظر محفوظ کرتے ہیں۔ بعد ازاں وہ ان تصاویر کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مختلف انداز میں تبدیل کرکے پرنٹ بھی کرتے ہیں۔
منتظمین کے مطابق یہ فن پارہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جدید دور میں انسان کی سوچ، پسند اور دنیا کو دیکھنے کا انداز ٹیکنالوجی اور خودکار نظاموں سے کس طرح متاثر ہو رہا ہے۔
نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ عجائب گھر معاشرے میں آنے والی بڑی تبدیلیوں پر غور و فکر کے اہم مراکز ہوتے ہیں، اسی لیے اس منفرد منصوبے کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026