پاکستان کرپٹو کونسل کا ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ
Web Desk
29 April 2026
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان اور ظفر پراچہ کے ہمراہ ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ اگر کرپٹو کرنسی کو ایک مستحکم ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر اپنایا گیا تو اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کا حجم 38 ارب ڈالر سے بڑھ کر 50 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ سکتا ہے۔ اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی نے اب کونسل کی این او سی (NOC) سے مشروط بینکوں میں کرپٹو اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس وقت تقریباً 4 کروڑ پاکستانی 6 فیصد لاگت پر کرپٹو ٹریڈنگ کر رہے ہیں، تاہم ڈیجیٹل لائسنس کے اجرا کے بعد یہ لاگت کم ہو کر صرف ایک فیصد رہ جائے گی، جس سے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑی کمی، فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا
2 September 2026
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026