واشنگٹن فائرنگ کا ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، اٹارنی جنرل بلانش
Web Desk
26 April 2026
امریکا کے قائم مقام اٹارنی جنرل بلانش نے کہا ہے کہ واشنگٹن فائرنگ کے واقعے میں گرفتار ملزم تفتیشی اداروں سے تعاون نہیں کر رہا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابتدائی شبہ ہے ملزم کسی حکومتی عہدیدار کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، تاہم اس بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اٹارنی جنرل بلانش کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کے واقعے کا ایران سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم پر آج وفاقی عدالت میں فرد جرم عائد کی جائے گی، جبکہ یہ بھی شبہ ہے کہ اس نے چند برس قبل اسلحہ خریدا تھا۔
بلانش نے مزید کہا کہ حکام کو اطلاع ملی ہے کہ ملزم کے پاس کچھ تحریری مواد بھی موجود تھا۔
ان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم کسی ہوٹل میں مقیم تھا اور اس نے اکیلے کارروائی کی۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد
1 September 2026
وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی
1 September 2026
ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
1 September 2026
ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
1 September 2026
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید
1 September 2026
عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر
1 September 2026
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026