LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

دبئی : مزدوروں اور ضرورت مندوں کے لیے مفت کھانے کی سہولت، مشینیں نصب

Web Desk

24 November 2025

دبئی: دبئی میں مزدوروں اور ضرورت مند شہریوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام کے تحت شہر بھر میں مفت تازہ کھانے فراہم کرنے والی مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ محکمہ اوقات کی جانب سے شروع کیا گیا ہے تاکہ محتاج شہری اور مزدور روزانہ ایک بار تازہ اور گرما گرم کھانا حاصل کر سکیں۔

کھانے کی منصفانہ تقسیم کے لیے اسمارٹ شناختی نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ہر مستحق شہری کو اس سہولت تک رسائی حاصل ہو۔

یہ منصوبہ پہلی بار دو ہزار بائیس میں تجرباتی طور پر شروع کیا گیا تھا اور کامیاب تجربے کے بعد اب اسے پورے شہر میں پھیلایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ضرورت مند شہریوں کی مدد کرنا بلکہ خوراک کے ضیاع کو بھی کم کرنا ہے۔

محکمہ اوقات کے حکام نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے معاشرتی فلاح و بہبود کو فروغ دینے اور معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد کرنے میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔