LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم

پاکستان کا ایران کو تجارتی سہولت دینے کا بڑا فیصلہ، ٹرانزٹ تجارت کی اجازت

Web Desk

26 April 2026

پاکستان نے ایران کو تجارت میں اہم سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے راستے کسی تیسرے ملک کے لیے سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے پاکستان کے ذریعے سامان کی ٹرانزٹ نقل و حمل سے متعلق حکم نامہ دو ہزار چھبیس جاری کردیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے درآمد و برآمد کنٹرول ایکٹ انیس سو پچاس میں ضروری ترامیم کرتے ہوئے ایران کے لیے ٹرانزٹ تجارت کی راہ ہموار کردی ہے۔

حکم نامے کے تحت کسی تیسرے ملک سے روانہ ہونے والا سامان پاکستان کے راستے ایران کے مختلف مقامات تک پہنچایا جاسکے گا۔

سامان کی ترسیل کے لیے متعدد راستے بھی مقرر کیے گئے ہیں، جن میں گوادر، پورٹ قاسم، لیاری، اورماڑہ، پسنی، گبد، خضدار، دالبندین، تفتان، تربت، پنجگور، ناگ، بیسیمہ، کوئٹہ، لک پاس اور نوکنڈی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سامان کی نقل و حمل کسٹمز قوانین اور متعلقہ طریقہ کار کے تحت ہوگی۔