ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی راکھ پاکستان تک پہنچ گئی
Web Desk
24 November 2025
ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کے راکھ کے بادل گوادر میں ریکارڈ ہوئے ہیں، راکھ کے بادل گوادر کے جنوبی علاقوں میں 60 ناٹیکل میل کی دوری پر ریکارڈ ہوئے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج یکے بعد دیگرے دو وولکینک ایش الرٹ جاری کیے، 45 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑنے والی پروازوں کے لیے وولکینک الرٹ جاری کیے گئے، پاکستانی حدود استعمال کرنے والی بین الاقوامی پروازوں کی بلندی عموما 45ہزار فٹ یا اس سے زائد ہوتی ہے۔
ترجمان کے مطابق بلندی کے حامل ہوائی جہازوں کے عملے کو راکھ کے بادلوں کے متعلق احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے، آتش فشاں سے اٹھنے والے راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور شمالی پاکستان تک پھیل گئے ہیں، حیلی گوبی نامی آتش فشاں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ترجمان کے مطابق یہ آتش فشاں جس کی بلندی تقریباً 500 میٹر ہے، رِفٹ ویلی میں موجود ہے، یہ وہ خطہ جہاں دو ٹیکٹونک پلیٹیں ملتی ہیں اور زمین کے اندر شدید جغرافیائی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے؛ ہلاکتیں 920 ہو گئیں، ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری، ہسپتالوں میں شدید بحران
26 June 2026
امریکا، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
26 June 2026
مودی سرکار نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو برطرف کردیا
26 June 2026
ٹرمپ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں ڈرون حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
26 June 2026
یورپ شدید گرمی کی تاریخی لہر کی لپیٹ میں، درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
26 June 2026
یو اے ای اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکرات کے تسلسل پر زور
26 June 2026
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید
26 June 2026
بیجنگ کی سب سے بلند عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
26 June 2026