ایران کے پاس مذاکرات کی میزپر دانشمندانہ فیصلہ کرنے کا موقع ہے، امریکی وزیردفاع
Web Desk
24 April 2026
امریکی وزیرِ جنگ اور دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر دانشمندی سے فیصلہ کرے، تاہم وقت اس کے حق میں نہیں رہا۔
پینٹاگون میں جنرل کین ڈین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ اور ناکہ بندی اس وقت تک برقرار رکھی جائے گی جب تک اسے ضروری سمجھا جائے گا، امریکا کو توانائی کے وسائل کی کوئی کمی نہیں اور وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔
امریکی وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے اور اس کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز وہاں سے گزر نہیں سکتا، انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ بحری قزاقوں کی طرح مختلف جہازوں پر فائرنگ کر رہا ہے۔
پیٹ ہیگستھ کے مطابق امریکی فوج نے متعدد بحری جہازوں کو قبضے میں لیا ہے اور مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والے جہازوں اور کشتیوں کو تباہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ اور ایشیا نے دہائیوں تک امریکی سیکیورٹی سے فائدہ اٹھایا، تاہم اب مفت فائدہ اٹھانے کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اتحادیوں کو اپنی ذمہ داریاں خود بھی نبھانا ہوں گی۔
امریکی وزیرِ دفاع نے واضح کیا کہ امریکا کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے، اور ایران کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ ایک “اچھی ڈیل” قبول کر لے۔
اس موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کا کہنا ہے کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک پر حملہ اور گلوبل شپنگ پر ٹیکس عائد کرکے تنازعہ کو بڑھانا چاہتا ہے، دو ایسے جہاز قبضے میں لیے گئے جو ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
جامع معاہدہ ہوگیاتوایران پر عائد پابندیاں بتدریج نرم کی جاسکتی ہیں، یورپی یونین
24 April 2026
ہمارے پڑوسی ممالک ہماری ترجیح ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
24 April 2026
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اورماسکوکادورہ کرینگے، ایرانی میڈیاکی تصدیق
24 April 2026
تہران ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی میں تیزی
24 April 2026
ایران کیخلاف آپریشن ایپک فیوری اسرائیلی درخواست پر شروع کیا، امریکا کااعتراف
24 April 2026
مذاکرات کا دوسرا دور، امریکی نائب صدرکی آج واشنگٹن سے پاکستان روانگی کاامکان
24 April 2026
اسحاق ڈاراوروسی وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلیے تعاون پر گفتگو
24 April 2026
ایرانی قوم کے اتحاد سے دشمن میں دراڑ پڑگئی، مجتبیٰ خامنہ ای
24 April 2026