میرے پاس وقت ہے، ایران کے پاس نہیں، امریکی صدر ٹرمپ کا سخت مؤقف
Web Desk
23 April 2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس وقت موجود ہے لیکن ایران کے پاس نہیں، کیونکہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ سمندر کی تہہ میں جاچکی ہے، جبکہ ایرانی فضائیہ بھی تباہ ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام اور ریڈار کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے کی صورت میں وہی قابل قبول ہوگا جو امریکا، اس کے اتحادیوں اور عالمی مفاد کیلئے بہتر ہو۔ صدر ٹرمپ نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کیلئے دباؤ میں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس منصب پر رہتے ہوئے سب سے کم دباؤ میں رہنے والے صدر ہیں اور تمام فیصلے مکمل اعتماد کے ساتھ کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی
5 September 2026
چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف
5 September 2026
دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور
5 September 2026
کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق
5 September 2026
یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان
5 September 2026
امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان
5 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس
5 September 2026
میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں
5 September 2026