آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے،ٹرمپ کا امریکی بحریہ کو حکم
Web Desk
23 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو حکم دے دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر چھوٹی یا بڑی کشتی کو نشانہ بنایا جائے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی “مائن سویپرز” (بارودی سرنگیں صاف کرنے والے جہاز) پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور اس عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس کارروائی کی رفتار تین گنا تک بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ عالمی بحری راستے کو جتنی جلدی ممکن ہو محفوظ بنایا جاسکے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ میں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی کشتی کو چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو اسی وقت تباہ کر دیا جائے۔ اس میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔
امریکا کی جانب سے ماضی میں ایران کی پاسداران انقلاب پر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے تاہم امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ایران اب بھی بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت
7 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
7 July 2026
وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر
7 July 2026