پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
Web Desk
23 April 2026
پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) نے دسمبر 2023 کے بعد پہلی بار مائع قدرتی گیس (LNG) کے کارگو کے لیے ہنگامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور سپلائی میں تعطل کے باعث پیدا ہونے والے توانائی کے بحران پر قابو پانا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے بین الاقوامی سپلائرز سے تین ایل این جی کارگو کے لیے بولیاں طلب کی ہیں، جن کی ترسیل 27 اپریل سے 14 مئی کے درمیان کراچی کی بن قاسم بندرگاہ پر متوقع ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اس ٹینڈر کا مقصد بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور مہنگے ڈیزل و فرنس آئل پر انحصار کم کرنا ہے۔ پاکستان کو 28 فروری کو مشرقِ وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے کوئی کارگو موصول نہیں ہوا، کیونکہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی شپنگ تقریباً بند کر دی ہے، جس پر قطر کی برآمدات کا بڑا انحصار ہے۔ اس صورتحال میں آذربائیجان کی سرکاری کمپنی ’سوکار‘ نے اسلام آباد کی درخواست پر فوری ایل این جی فراہم کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔
حالیہ بحران نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ ہائیڈرو پاور میں کمی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں طلب میں کمی کی توقع پر کئی طویل المدتی معاہدے منسوخ کیے تھے، تاہم موجودہ جغرافیائی و سیاسی حالات نے ملک کو دوبارہ سپلائی کے شدید جھٹکوں سے دوچار کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے ایشیائی سپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں، جو کڑی ملارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، ثمر بلور
30 October 2026
وزراء صرف الزام تراشی کر سکتے ہیں، کچھ ثابت نہیں کر سکے: مولانا عبدالغفور حیدری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو
30 October 2026
پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
30 October 2026
30 رکنی الیکشن ریفارمز کمیٹی کا جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا، تحریک انصاف نے مخالفت نہیں کی: طارق فضل چوہدری
30 October 2026
70 سالہ نورین نیازی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عوام کو کاکروچ کی طرح ٹریٹ نہ کیا جائے: سلمان اکرم راجہ
30 October 2026
پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ سے تجاوز، ماہرینِ نفسیات کی شدید قلت کا انکشاف
30 October 2026
پیپلز پارٹی کے وفد کی اپوزیشن چیمبر آمد، قائدِ حزب اختلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی سے اہم ملاقات
30 October 2026
سال 2026 کی تیسری ذیلی قومی پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
30 October 2026