LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ

پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

Web Desk

23 April 2026

پنجاب میں فلم انڈسٹری کے احیاء اور فروغ کے لیے صوبائی حکومت نے ’پنجاب فلم سٹی اتھارٹی‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ’پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025‘ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، جس کا مقصد فلم سازی، ڈرامہ نگاری اور دستاویزی فلموں کی سرکاری سطح پر سرپرستی کرنا ہے۔ اس اتھارٹی کے تمام اخراجات اور فلمی صنعت کی ترقی کے لیے فنڈز حکومتِ پنجاب فراہم کرے گی۔

اس نئے قانون کے تحت صوبے میں فلم سازی کے لیے ایک جامع پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جدید نظام متعارف کرایا جائے گا۔ فلم سازوں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن اور خصوصی مراعات دی جائیں گی تاکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ اس منصوبے سے جدید فلم اسٹوڈیوز، فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن کی عالمی معیار کی سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

اتھارٹی نہ صرف نئے ٹیلنٹ کے لیے تربیتی پروگرام شروع کرے گی بلکہ فلم انڈسٹری کے لیے گرانٹس اور سبسڈی کا نظام بھی وضع کرے گی تاکہ پنجاب کی ثقافت اور سیاحت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔ اسمبلی کی کارروائی کے مطابق یہ بل دو ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد اسمبلی سے حتمی منظوری اور گورنر کے دستخط کے ساتھ یہ قانون نافذ العمل ہو جائے گا۔