جنگ بندی کے خاتمے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں، ایران اندرونی اختلافات شکار ہے: وائٹ ہاؤس
Web Desk
22 April 2026
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران میں جاری صورتحال درحقیقت سخت گیر اور معتدل حلقوں کے درمیان اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے، جبکہ جنگ بندی کے خاتمے کے لیے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے تاکہ ایرانی قیادت کو متفقہ مؤقف اختیار کرنے کا موقع مل سکے۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی قیادت کے واضح اور مشترکہ جواب کے منتظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکی فوجی کارروائیوں میں وقتی وقفہ دیا گیا ہے، تاہم ایران پر اقتصادی دباؤ اور بحری ناکہ بندی بدستور جاری ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق تین سے پانچ دن کی مدت کی خبریں درست نہیں ہیں اور اس حوالے سے کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق جنگ بندی کے مستقبل کا فیصلہ صدر ٹرمپ خود کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026