LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

ایران جنگ کی مخالفت: ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری کو دھمکیاں

Web Desk

22 April 2026

ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک شروع کرنے کے بعد سے انہیں، ان کے اہل خانہ اور عملے کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔ یاسمین انصاری کے مطابق، ان کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے جس میں مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ جعلی تصاویر اور ان کی شہریت سے متعلق بے بنیاد الزامات کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

یاسمین انصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں واضح کیا کہ یہ حملے دراصل ایک “ناکام اور غیر قانونی جنگ” سے عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ نسل پرستانہ اور خواتین مخالف بیانیے کے باوجود امریکی صدر اور وزیر جنگ کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہیں گی، تاہم اپنے عملے اور خاندان کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کو برداشت نہیں کریں گی۔