صدر ٹرمپ نے امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا
Web Desk
21 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اپنی افواج کو حملے روکنے کی ہدایت دے دی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے، جس کے باعث صورتحال غیر یقینی ہے، تاہم عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق ایرانی قیادت کو موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ متفقہ تجویز پیش کرے، جس کے بعد مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی افواج کو مکمل تیاری کی حالت میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ناکہ بندی جاری رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے باضابطہ تجویز سامنے نہیں آتی اور مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے۔
متعلقہ عنوانات
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع
6 June 2026
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
6 June 2026
ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
6 June 2026
ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی
6 June 2026
امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی
6 June 2026
بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر
5 June 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
5 June 2026
گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی
5 June 2026