سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول
Web Desk
21 April 2026
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معاشی معاونت کے سلسلے میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، 15 اپریل کو 2 ارب ڈالر کی پہلی قسط کے بعد اب 20 اپریل کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط بھی وصول ہو چکی ہے، جس کے ساتھ ہی سعودی عرب کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی یقین دہانی مکمل ہو گئی ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اس حوالے سے پہلے ہی اشارہ دیا تھا کہ یہ فنڈز جلد پاکستان کو منتقل کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، حکومتِ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 5 ارب ڈالر کے پرانے ڈپازٹس پر بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے، جنہیں اب سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرنے کے بجائے 3 سال کی طویل مدت کے لیے توسیع (میچورٹی 2028 تک) دی جائے گی، جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت
5 September 2026
یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ
5 September 2026
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
5 September 2026
زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور
5 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں
5 September 2026
کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی
5 September 2026
سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار
5 September 2026
آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق
5 September 2026